پنجاب کنسٹیبلری امن قائم رکھنے کیلئے بطور مددگار فورس تعینات کیجاتی ہے،محمود الحسن
ملتان(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی پنجاب کنسٹیبلری محمود الحسن نے کہا ہے کہ پنجاب کنسٹیبلری بٹالین نمبر3 بنیاد ی طور پر آئی جی پنجاب کی ریزروہے جو امن وامان قائم رکھنے کیلئے مدد گا ر فورس کے طور پر آئی جی کے حکم سے تعینات کی جاتی ہے ۔ ملتان بٹالین میں کل تقریباً 1542افسران وملازمان تعینات ہیں ۔ ان میں سے 540کا نسٹیبل مستقل طور پر مختلف کیمپس اور گاردا ت پر تعینات ہیں اور روزانہ تقریباً 275 کنسٹیبلا ن سیکیورٹی ڈیوٹی پر معمور کئے جاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کنسٹیبلری بٹالین نمبر3 میں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس دوران ڈی ایس پی نعیم اور انسپکٹر شیخ ہارون الہیٰ بھی ان کے ہمراہ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
موجو د تھے،ان کاکہنا تھا کہ تقریباً 900کا نسٹیبل مستقل ڈیوٹی پر رہتے ہیں اور باقی ملازمان و افسران ڈیمانڈکے مطابق ایمرجنسی ڈیوٹی ، جلسہ جلوس، محرم وغیرہ پر آتی جاتی رہتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ایس ایس پی محمود الحسن کا کہنا تھا کہ پولیس ٹریننگ سکول کی طرح یہاں بھی ریکروٹس کی ٹریننگ شروع کی گئی ہے ، پچھلے دنوں ایک ریکروٹ کورس پاس آؤٹ ہوچکا ہے جس کی ہاسنگ آوٹ پریڈ میں کمانڈنٹ پنجاب کنسٹیبلری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کر کے ملتان بٹالین کی کا رکردگی کو سرایا ہے۔جبکہ 550پر مشتمل د وسرا ریکروٹ بیچ آنے والا ہے،جنھیں ہم تربیت کے ساتھ چائینیز ٹیچرز کی مدد سے چینی زبان بھی سکھائیں گے۔ ملتان بٹالین کی ترقی اور ملازمین کی ویلفیئر کیلئے حتی الوسع محنت کی جائے ۔ اس سلسلہ میں عملی اقدامات کئے گئے ہیں پولیس ایمبولینس مہیا کی گئی ہے ، ڈسپنسری پر نیا فریج ، ادویات ، گلو کومیٹر ، سنیٹری فیوج مشین ، ہسپاٹائٹس ٹیسٹ کٹس، بی لی آپریٹس ادویات مہیا کی گئی ہیں ، جہاں تما م ٹیسٹ اور ادویات مفت فراہم کی جاتی ہے ، جدید باربرشاپ قائم کر کے نئے الیکٹرک آلات فراہم کئے گئے ہیں ۔ نیا جمنیزیم بنا کر جدید مشینری مہیا کی گئی ہے ۔آئی جی صاحب پنجاب نے خصوصی طور پر 9کروڑ 97لاکھ روپے کے فنیڈز منظور کئے ہیں جن سے نئی چار دیواری ، میس ، تعمیر اور دیگر ترقیاتی کام کئے جائیں گے جن میں نئی فائرنگ رینج بھی شامل ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور دیگر شکایات موصول ہونے پر گزشتہ ایک سال میں 93ملازمین کو برخاست کیا گیا اس کے علاوہ بہت سے ملازمان کو جرمانہ سروس ضبطی ، سنشور اور دیگر شرائط دی گئی ۔