میگھا کی سُپر ہٹ سٹیج ڈرامہ ’’کڑیا ں وائی فائی ‘‘میں بے مثال پرفارمنس

میگھا کی سُپر ہٹ سٹیج ڈرامہ ’’کڑیا ں وائی فائی ‘‘میں بے مثال پرفارمنس
میگھا کی سُپر ہٹ سٹیج ڈرامہ ’’کڑیا ں وائی فائی ‘‘میں بے مثال پرفارمنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر ) میگھا نے شالیمار تھیٹر میں جاری سُپر ہٹ سٹیج ڈرامہ ’’کڑیا ں وائی فائی ‘‘میں اپنی بے مثال پرفارمنس سے ثابت کردیا کہ ان کا شمار تھیٹر کی ٹاپ پرفارمرز میں ہوتا ہے۔پرستار میگھاکی ڈانس پرفارمنس پر بھنگڑے ڈالتے رہے ۔ ان کی ڈانس انٹری کے دوران ہال میں بیٹھے ڈرامہ شائقین اپنی سیٹوں سے اٹھ کر اداکارہ کے ساتھ ناچنا شروع ہوگئے تاہم ہال میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ڈرامہ بینوں کو زبردستی ان کو سیٹو ں پر بٹھایا ۔میگھاجب بھی اپنی ڈانس انٹری کے لئے اسٹیج پر آتی تو ہال میں موجود ڈرامہ بین کھڑے ہو کر سیٹیاں بجانے کے ساتھ بھنگڑے بھی ڈالتے ۔ڈرامہ کی کامیابی کی خوشی میں گزشتہ روز فنکاروں اور پروڈیوسر نے کیک کاٹا گیا ۔ڈرامہ میں ان کے ہمراہ اداکارہ آشا چوہدری ، انمول شہزادی ، سونو ، سارہ خان ، سرفراز وکی ، گڈو کمال ، شاہد خان سمیت دیگر اداکار بھی پرفارم کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -