کپل شرما وزیراعظم مودی پر تنقید کرکے مشکل میں پھنس گئے، ایک ہفتے میں دوسرا مقدمہ بھی درج

کپل شرما وزیراعظم مودی پر تنقید کرکے مشکل میں پھنس گئے، ایک ہفتے میں دوسرا ...
کپل شرما وزیراعظم مودی پر تنقید کرکے مشکل میں پھنس گئے، ایک ہفتے میں دوسرا مقدمہ بھی درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرکے مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ اب ان کے خلاف ایک ہفتے میں دوسرا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن نے گھر میں غیر قانونی تعمیرات کے لیے درخت کاٹنے پر  کپل شرما کے خلاف ماحولیاتی آلودگی کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جس کے بعد کپل شرما شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں. اب انہوں نے اپنے بچاو کیلئے اپنے دوست اداکار ویویک اوبرائے کے والداور سیاسی رہنما سریش اوبرائے سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ کپل شرما نے گزشتہ دنوں ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دفتر کے لیے رشوت طلب کیے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اس سے پہلے ان پر فلیٹ میں غیر قانونی تعمیرات کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -