ترکی اور تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارت کیلئے مشاورت کا عمل خوش آئند ہے

ترکی اور تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارت کیلئے مشاورت کا عمل خوش آئند ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (بیورورپورٹ)فیصل آباد چیمبرکے صدر چوہدری محمد نواز نے وزارت تجارت کی طرف سے ترکی اور تھائی لینڈ کے ساتھ فری ٹریڈ ایگری منٹ کے سلسلہ میں عوامی مشاورت کا خیر مقدم کیا ہے تاہم مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے کراچی اور لاہورکی طرح فیصل آباد میں بھی مشاورتی اجلاس رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد بنیادی طور پر برآمد کنندگان کا شہر ہے یہاں سے بڑی تعداد میں ٹیکسٹائل کی مصنوعات دنیا بھر کی منڈیوں کو بھیجی جا تی ہیں ٹیکسٹائل کی کل 12 ارب ڈالر کی برآمدات میں سے 6 ارب ڈالر کا حصہ ڈالنے والے شہر کو اس طرح نظر انداز کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔انہوں نے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو ہدایت کریں کہ وہ لاہور اور کراچی کی طرح فیصل آباد کے تاجروں سے بھی مشاورت کریں تاکہ ان ملکوں سے ہونے والے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے ممکنہ فوائد اور نقصانات پر کھل کر بات ہو سکے ۔

مزید :

کامرس -