جوبلی لائف انشور نس کا ٹاپ25 کمپنیوں میں شمولیت کا اعزاز

لاہور(پ ر) پاکستان میں نجی شعبے کی سرفہرست لائف انشورنس کمپنیوں میں سے ایک جوبلی لائف انشورنس کو سال 2014 میں پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر کی پچیس سرفہرست کمپنیوں میں موجود ہونے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے طرف سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں جوبلی لائف انشورنس کمپنی کی جانب سے اس اعلیٰ سطح کے ایوارڈ کو چیف فنانشل آفیسر ، محترمہ للی آر ۔ ڈوسہ بھوئے نے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف سے وصول کیا ۔اپنی اس کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جوبلی لائف انشورنس کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر جاوید احمد نے کہا ’’ مستحکم مالیاتی منجمنٹ اور بہترین کارپوریٹ گورننس جوبلی لائف انشورنس کے آپریشن کے لازمی جز ہیں اور یہ ایک اعزاز ہے کہ ان اہم شعبوں میں کی جانے والی ہماری کاوشوں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے سرا ہا گیا ہے۔ ‘‘یہ ایوارڈ شاندار کارکردگی پیش کرنے والی ان لسٹڈ کمپنیوں کو دیا گیا ہے جواسٹاک ایکسچینج کے تجزیئے کی مطابق پاکستان کے صنتی ، مالیاتی اور سروس سیکٹر کی اہم کمپنیاں ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تجزیئے کیلئے کڑی شرائط رکھی تھیں جس میں کا ر پوریٹ منافع کے شعبے میں شاندار کارکردگی، حصص یافتگان کے ساتھ منافع کی تقسیم اور کارپوریٹ گورننس کے اصولوں پر عمل کرنے کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے معیار پر پور ا اترنا ضروری تھا ۔