مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کا نفاذ اور قدغنیں انتہائی قابل مذمت ہے ، میر واعظ

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کا نفاذ اور قدغنیں انتہائی قابل مذمت ہے ، میر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے وادی بھر کے مختلف اضلاع میں مسلسل کرفیو کے نفاذ اور بیگناہ افراد کی گرفتاریوں اور قدغنوں کی شدید مذمت کی ہے سرینگر سے جاری اپنے بیان مین میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ بھارتی فورسز نے ویوسان کانگین ، ٹھیڈہار وان اور بانڈی پورہ کے علاقوں میں عوام میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ فورسز نے ان علاقوں میں گزشتہ روز بڑی تعداد میں گھروں میں توڑ پھوڑ کر کے ان کے رہائشیوں کو زد و کوب کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس حقیقت سے آگاہ ہونا چاہئے کہ اس طرح کا تشدد کشمیریوں کو ان کے جذبہ آزادی کو ہر گز معدوم نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم ، ظلم و زیادتیوں اور ناانصافیوں کا نوٹس لے کر بھارت پر یہ سلسلہ بند کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جائے ۔

مزید :

عالمی منظر -