اسرائیلی وزیراعظم نیویارک میں صدر اوباما سے ملاقات کریں گے

اسرائیلی وزیراعظم نیویارک میں صدر اوباما سے ملاقات کریں گے

  

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو رواں ہفتے نیویارک میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے حاشیے پر ہو گی۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ برس عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین جوہری ڈیل کے تناظر میں امریکا اور اسرائیل کے تعلقات میں خاصی کشیدگی دیکھی گئی تھی۔ تاہم گزشتہ ہفتے امریکا اور اسرائیل نے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے عسکری تعاون کے ایک معاہدے کو حتمی شکل دے دی، جس کے مطابق امریکا اسرائیل کو 2019 سے سالانہ بنیادوں پر تین اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی عسکری مدد فراہم کرے گا۔

مزید :

عالمی منظر -