کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے، شہزاد بٹ

کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے، شہزاد بٹ
 کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے، شہزاد بٹ

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنماشہزاد بٹ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والوں کو کشمیر پر بھارتی مظالم نظر کیوں نہیں آرہے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا نام لیکر چیخنے والی این جی اوز اور عالمی ادارے ،اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کشمیر پر بھارتی مظالم کیوں نظر نہیں آتے؟ کیا کشمیری انسان نہیں یا انکاقصور یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے ادھر انسانی حقوق کا چمپین امریکہ و یورپی ممالک کو مذمت تک کی فرصت نہیں ملی انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ و سلامتی کونسل صرف یہودی کے مفادات کیلئے بنی ہے وہاں پر مسلمانوں کو انصاف نہیں مل سکتا۔ شہزاد بٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو اپنی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھارت سے آزاد ہوکر پاکستان سے آملے گا اور اس دن کو طلوع ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

مزید :

عالمی منظر -