فلپائنی صدر کی منشیات کے خلاف جنگ میں چھ ماہ کی توسیع کا اعلان
منیلا (این این آئی)فلپائنی صدر روڈریگو ڈْوٹیرٹے نے ملک میں منشیات کے انسداد کے لیے جاری جنگ میں چھ ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ وہ ’سب کو ہلاک‘ نہیں کر سکتے۔ یہ بات اہم ہے کہ رواں برس مئی میں بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہونے والے ڈوٹیرٹے نے ملک بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے ایک بڑی مہم شروع کر رکھی ہے۔
جس میں اب تک منشیات کے کاروبار میں مبینہ طور پر ملوث تقریباً تین ہزار افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی جانب سے فلپائن میں اس بڑے پیمانے پر مشتبہ افراد کی ہلاکت پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔