مقبوضہ کشمیر ، وادی کے مختلف اضلاع میں مسلسل 73 ویں روز بھی کرفیو
سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 73 ویں روز بھی ہڑتال جاری رہی جبکہ سرینگر سمیت وادی کے دس اضلاع میں بھارتی قابض فوج نے کرفیو اور قدغنیں اور پابندیاں برقرار رکھیں ۔ تمام تعلیمی ادارے ، اہم مارکیٹیں ، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر کاروباری سرگرمیاں پیر کے روز بھی معطل رہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارتی فوجیوں نے پتھراؤ کے بے بنیاد الزامات میں 56 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ درین اثناء نامعلوم مسلح افراد نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی صدر کے محافطوں سے ہتھیار چھین لیے ۔