رائیونڈ مارچ کے قافلوں کو روکا گیا تو ذمہ دار حکومت ہوگی ،غلام محی الدین دیوان

رائیونڈ مارچ کے قافلوں کو روکا گیا تو ذمہ دار حکومت ہوگی ،غلام محی الدین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ رائیونڈ مارچ نے رکاوٹیں کھڑی اور قافلوں کو روکا گیا تو ذمہ دار حکومت ہوگی ، تحریک انصاف نے ہمیشہ پر امن احتجا ج کیا ہے ، عمران خان نے اپنے کارکنان کی اچھی سیاسی تربیت کی ہے اور کارکنان نے ہمیشہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا غنڈہ گردی اور بد معاشی کی سیاست (ن) لیگ نے کی ، انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں میں قومیں پر امن احتجاج کرتی ہے لیکن (ن) لیگ کی حکومت ریاستی دہشت گردی کے زریعے احتجاج کرنے والوں پر پر امن شہریوں پر گولیاں برساتی ہے (ن) لیگ والے جلتی پرتیل کا کام کر رہے ہیں اور 30ستمبر کو رائیونڈ میں تاریخی اور پر امن احتجاج ہوگا احتجاج کا مقصد لٹیرے حکمرانوں کو احتساب کے کٹہرے میں لے کر آنا ہے ، کرپشن کی بنیاد ملک میں (ن) لیگ نے رکھی ہے عمران خان بیس سالوں سے کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں کرپشن نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک آ گے نہیں بڑھ سکتا پاکستان کا ہر شہری کرپشن کے خاتمے کے لئے عمران خان کا ساتھ دے اور 30 ستمبر کے رائیونڈ مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔