سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جوڈیشنل کیسز کی ہنگامی سماعت کے احکامات

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جوڈیشنل کیسز کی ہنگامی سماعت کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (عامر بٹ سے)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کا عوامی ریلیف ،انصاف کی تیز ترین فراہمی اور سائلین کی پریشانیوں کے تدارک کے لئے کلکٹر کانسالیڈیشن کو جوڈیشل کیسز کی ہنگامی سماعت کے احکامات، ایس ایم بی آر کی ہدایات کے بعد جوڈیشل کیسز کی ہنگامی سماعت کے لئے لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے ،کلکٹرکانسا،لیڈیشن غلام سرور ،جولائی 2015سے مئی 2016میں کلکٹرکانسالیڈیشن غلام سرور کی عدالت میں دائر ہونے والے اور داخل دفتر جوڈیشل کیسز کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2015میں 79کیس زیر سماعت تھے جس میں سے 7کیس نئے دائر ہوئے جبکہ 2کیسز کو سماعت کے بعد داخل دفتر کر دیا گیا اس طرح باقی ماندہ زیر التواء کیسز کی تعداد 84تھی ،اگست 2015میں سابقہ زیر سماعت کیسز 84میں سے 3نئے دائر ہونے والے کیسز کے اضافے اور 03کیسز کے داخل دفتر ہوجانے کے باعث اگست 2015کے اختتام تک جوڈیشل کیسز کی تعداد 84ہی رہی، ستمبر 2015میں سائلین کی جانب سے 05نئے کیس دائر کیے گئے جبکہ 02کیسوں پر سماعت کے بعد ان کو داخل دفتر کر دیا گیا ،اس طرح ستمبر 2015کے آخر تک کلکٹر کانسالیڈیشن کے پاس زیر التواء کیسز کی تعداد 87ہو گئی ،اکتوبر 2015میں سابقہ 87جوڈیشل کیسز میں 06کیس نئے دائر کئے گے اور 05کیسز کو داخل دفتر کرنے کے بعد زیر التواء کیسز کی تعداد 88ہوگئی ،بتدریج نومبر 2015میں نئے دائر ہونے والے کیسز کی تعداد 03 داخل دفتر کئے جانے والے کیسز کی تعداد 06جبکہ آخر ماہ تک زیر سماعت کیسز کی تعداد 86رہ گئی ،دسمبر 2015میں سابقہ 86جوڈیشل کیسز میں سے 06کیس نئے دائر ہوئے جبکہ 03پر فیصلہ اور داخل دفتر ہونے کے بعد باقی ماندہ کیسزکی تعداد 89رہ گئی ،نئے سال جنوری 2016میں سابق 89کیسز میں سے 05کیسز نئے آئے جبکہ 06کو داخل دفتر کر دیا گیا اسطرح باقی 88کیسز زیر التواء رہ گئے فروری 2016میں سابقہ 88جوڈیشل کیسز میں 09کیس نئے دائر ہوئے جبکہ 04کیسز کو داخل دفتر کرنے کے بعد فروری 2015کے آخر تک کلکٹر کانسالیڈیشن کی عدالت میں زیرسماعت کیسوں کی تعداد 93رہ گئی ،مارچ 2016میں 04کیسز نئے او ر 04کو داخل دفتر کرنے کے بعد کیسز کی تعداد میں کوئی کمی بیشی واقع نہ ہوئی ،اپریل 2016میں 06کیسز کو داخل دفتر کرنے کے بعد زیر سماعت جوڈیشل کیسز کی تعداد 91رہ گئی اس طرح مئی 2016میں بیلنس 91جوڈیشل کیسز میں درخواست گزاروں کی جانب سے 05کیسز نئے دائر کئے گئے اور آخری ماہ تک 05کیسز کو ہی داخل دفتر کرنے کے بعد زیر سماعت کیسز کی تعداد بدستور 91رہی،کلکٹر کانسالیڈیشن غلام سرور نے کہا ہے ہے کہ مجھے ابھی چارج سنبھالے ہوئے ایک سے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہوا ہے اور اس حواے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دیئے گئے احکامات پر عمل درآمد کرنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے اس حوالے اگلے مہینے سے ہی اپنی کارکردگی کو شو کریں گے۔