ساری یوتھ 30ستمبر کے دھرنے میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ، عثمان حمزہ

ساری یوتھ 30ستمبر کے دھرنے میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ، عثمان حمزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ ساری یوتھ 30ستمبر کے دھرنے میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور پارٹی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے تحریک انصاف کے نوجوان اس دھرنے سے ن لیگ کے لیے اتنی مشکلات کھڑی کر دیں گے کہ انہیں وزیر اعظم سے استعفیٰ لینا پڑے گا ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ یوتھ ونگ کوتحلیل کرنے کے حوالے سے پارٹی چیئرمین عمران خان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اس معاملے کو دھرنے کے بعد حل کر لیا جائے گا جس کے بعد یوتھ ونگ کے تمام نوجوان دھرنے کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں اور یہ جمہوری پارٹی کا مظہر ہے انکا مزیدکہنا تھا کہ یوتھ کسی بھی پارٹی کی طاقت ہوتی ہے ایسے میں نوجوانوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا پارٹی قیادت کی ہدایت پر یوتھ کے تمام عہدیداروں نے نچلی سطح پر ورکنگ شروع کر دی ہے تاکہ دھرنے میں عوام کا ایک سمندر اکٹھا کیا جا سکے۔