نواب ٹاؤن،گھرسے نعش برآمد،پولیس مختلف پہلوؤں پرمصروف تفتیش
لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )نواب ٹاؤن میں گھرسے دوروزپرانی نعش برآمد ۔اطلاع ملنے پر پو لیس نے موقع پر پہنچ کر حالات مشکوک جا نتے ہو ئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر واتے ہو ئے تفتیش شروع کر دی ہے۔بتا یا گیا ہے کہ جو ہر ٹاؤن ایم بلاک میں ایک گھر کا دروازہ توڑ کر دو روز پرا نی لاش ملنے پر اہل علاقہ نے پو لیس کا اطلاع دی۔ پو لیس نے لاش کو مردہ خا نہ میں جمع کر وادیا ہے ۔ایس ایچ او آ صف ذولفقار نے بتا یا کہ متو فی کے گھر والوں کو اطلاع کر دی ہے متو فی کی شنا خت ظہیرکے نام سے ہو ئی ہے جس کی چند ماہ قبل اپنی بیوی سے طلاق ہو ئی تھی ہم تفتیش کر رہے ہیں قتل اور خود کشی دونوں پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں اصل حقا ئق متو فی کے ورثا اور پوسٹ مارٹم کے بعد سا منے آ ئیں گے ۔