شاہین پبلک گرلز ہائی سکول دولوخورد کے اساتذہ و طالبات کا مطالعاتی دورہ
لاہور(اپنے خبر نگار سے)شاہین پبلک گرلز ہائی سکول‘ دولوخورد‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ریلم ایجوکیشنل سکول سسٹم‘ لالہ زار جوڈیشنل کالونی‘ رائیونڈ روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ کالج گلبرگ فار بوائز‘ لاہور‘یونیک ہائی سکول فار گرلز‘ وحدت روڈلاہور‘ گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز ماڈل ہائی سکول‘ ماڈل ٹاؤن لاہور گورنمنٹ پروگریسو گرلز ہائی سکول‘ آر بلاک‘ ماڈل ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ پنج پیر روڈ‘ مصری شاہ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ چمڑہ منڈی‘ فیض باغ‘لاہور کا وزٹ کیا۔
ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 856تھی۔