کراچی منشیات کے اڈوں کو آگ لگا دی گئی،46گرفتار

کراچی منشیات کے اڈوں کو آگ لگا دی گئی،46گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 46 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے منشیات کے اڈوں کو بھی آگ لگا دی۔ جمشید کوارٹر اور کھارادر سے چار ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی میں سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ اس دوران 46 افراد کوحراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق بیشتر افراد نشے کے عادی ہیں۔ پولیس نے علاقے میں قائم منشیات کے اڈوں کو مسمار کر کے آگ لگادی۔ دوسری جانب کھارادر اور جمشید کوارٹر میں پولیس نے کارروائی کرکے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

علاقائی -