ایس ایس پی راؤ انوار نے اپنی معطلی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی

ایس ایس پی راؤ انوار نے اپنی معطلی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن) ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے ہٹائے جانے والے راؤ انوار نے اپنی معطلی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے گھر چھاپے اور ان کی گرفتاری کے بعد معطلی کا سامنا کرنے والے راؤ انوار نے اپنی معطلی کے خلاف درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردی جس کو سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا ہے، راؤ انوار کی معطلی کے خلاف سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمدعلی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بینچ کرے گا جو اب سے کچھ دیر بعد ہوگی۔عدالت میں دائر درخواست میں راؤ انوار کی جانب سے موقف اپنا یا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپہ قانون کے مطابق مارا تھا اور ان کو گرفتار کرنے کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھی آگاہ کردیا تھا لہذا معطلی کا حکم غیر قانونی دے کر عہدے پر بحال کیا جائے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل راؤ انوار نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر بھاری نفری کے ہمراہ چھاپا مار کرانہیں گرفتار کرلیا تھا تاہم وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر
راؤ انوار کو معطل کردیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -