اْڑی واقعہ ، بھارتی فوج نے مودی کو پاکستان کیخلاف ’’ محاذ‘‘ کھولنے کی تجویز دیدی

اْڑی واقعہ ، بھارتی فوج نے مودی کو پاکستان کیخلاف ’’ محاذ‘‘ کھولنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے اڑی واقعہ کے بعد اپنے وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کیخلاف محاذ کھولنے اورپاکستان کے خلاف آپریشن کا کہہ دیا۔فوج نے اپنی حکومت کو پیغام دیا ہے کہ اب پاکستان کے خلاف محدود لیکن کارآمد اقدامات کرنا ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سکیورٹی حکام نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پاکستان کو بتا دیا جائے کہ اب بہت ہو گئی۔اب ایسے واقعات مزید برداشت نہیں کئے جا سکتے۔اب پاکستان کے خلاف آرٹلری سٹرائیکس کئے جائیں تاکہ اس کو پیغام پہنچے کہ بھارت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں۔فوجی ذرائع نے اس بات کو بھی تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ہمیں جواب دیا جائے گا لیکن ساتھ ہی اپنی حکومت سے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آنے والے جواب سے نمٹا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحدوں پر تعینات فوجوں کو مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ایک سابق بھارتی آرمی چیف شنکر رائے کہہ چکا ہے کہ پاکستان میں کارروائیاں کرنے کیلئے خودکش سکواڈ تیار کئے جائیں۔ہمیں اپنے فدائی خود تیار کرنا ہوں گے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے پٹھان کوٹ حملے کا الزام بھی بھارت نے جلد بازی میں پاکستان پر لگا دیا تھا لیکن اس کے بعد پاکستان کو کلیئر قرار دیا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -