نواز شریف کی نیوزی لینڈاور برطانوی وزراء اعظموں سے ملاقاتیں

نواز شریف کی نیوزی لینڈاور برطانوی وزراء اعظموں سے ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(خصوصی رپورٹر)وزیراعظم نوازشریف نے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم ’جان کی‘ سے اقوام متحدہ کے 71ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی،اس دوران وزیراعظم پاکستان نے نیوزی لینڈ کے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں نئے ممبرز کی شمولیت کے حوالے سے اصولی موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جوہری تحفظ اور عدم پھیلاؤ کی مضبوط پالیسی کے تحت نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کیلئے مثالی امیدوار ہے۔ وزیر اعظم میاں مܭمد نواز شریف نے برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات کی ہیتفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں بہتر سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر روشنی ڈالی۔نوازشریف نے اس موقع پر خصوصی طور پر ذراعت ،ڈیری فارمنگ اور حلال گوشت کے حلقوں میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان نیوزی لینڈ کی ڈیری فارمنگ اور حلال گوشت کی درآمد کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتاہے۔وزیراعظم نوازشریف نے نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستانی طلباء کو اعلیٰ تعلیم کیلئے سکالر شپ دینے کے اقدام کو سراہا اور مستقبل میں اس پروگرام کو جاری رکھنے اور مزید اضافہ کے حوالے سے امید ظاہر کی۔ نوازشریف نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کیلئے جلد سے جلد اسلام آباد میں رہائشی سفارتی پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا ۔ دوسری طرف وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے برطانوی ہم منصب کو آگاہ کیا اور کہا کہ کشمیری عوام کے جائز حقوق اورحق خود ارادیت ان کا ابدی حق ہے جس پر کوئی دورائے نہیں ہیں اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی بھی قیمت پر مایوس نہیں کریں گے، ہم عالمی برادری کو یاد دلاتے رہیں گے کہ کئی عشرے پہلے کیے گئے وعدے تاحال پورے نہیں کیے گئے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی دہشتگردی اپنے عروج پر ہے، عالمی برادری کا یہ فرض ہے کہ نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرائے۔وزیر اعظم نے برطانوی ہم منصب سے درخواست کی کہ وہ انڈیا کو کشمیر میں مظالم سے روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ کشمیر کے لوگوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے دیا جائے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق انہیں حق خود ارادیت دیا جائے۔ اگر عالمی برادری بھارتی ریاستی دہشتگردی بندکرانے میں کامیاب نہ ہوئی توبھارت کی حوصلہ افزائی ہوگی اور بھارتی ریاستی دہشتگردی میں مزیداضافہ ہوگا۔نواز شریف سے ملاقات میں برطانوی وزیر اعظم نے معاشی استحکام میں حکومتی کوششوں کوسراہا اور دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ وزیر اعظم تھریسامے نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی برطانوی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -