اڑی حملہ ،مودی نے دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے ثبوت مانگ لئے

اڑی حملہ ،مودی نے دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے ثبوت ...

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے پاکستان کو دنیا بھر میں سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے اڑی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت طلب کرلیے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق پیر کے روز نریندرا مودی کی زیر صدارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور اڑی حملے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور اعلیٰ حکام سے اڑی واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے حوالے سے ثبوت مانگے تاکہ دنیا بھر میں وہ ثبوت پیش کرکے پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کیا جاسکے جبکہ وہی ثبوت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی پیش کیے جاسکیں۔اجلاس میں نریندرا مودی کو اڑی حملے میں استعمال ہونے والے گولہ بارود کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ایسا اسلحہ صرف فوج کے پاس ہوتا ہے۔ ماہرین کو پورا یقین ہے کہ اس حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ پاکستان آرمی کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے سکیورٹی اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے حکام کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر ایسے تمام شواہد اکٹھے کریں جن سے پاکستان کے ملوث ہونے کا پتا چلتا ہو تاکہ وہ ثبوت عالمی پلیٹ فارموں پر پیش کیے جاسکی

مزید :

صفحہ اول -