امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور نے خدمات کی فراہمی کا سلسلہ بحال کردیا

امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور نے خدمات کی فراہمی کا سلسلہ بحال کردیا

  

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں قائم امریکی قونصلیٹ جنرل نے امریکی شہریوں کی سہولت کیلئے لاہور سے خدمات کی فراہمی کا سلسلہ بحال کردیا ہے۔قونصلیٹ کے شعبہ انفارمیشن کے مطابق قونصلیٹ جنرل لاہور سے اپنے شہریوں کو خدمات کی فراہمی کا سلسلہ بحال کررہا ہے۔وہ شہری جو اپنا پاسپورٹ رجسٹر کروانا چاہتے ہیں یا امریکی بچوں کی رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں وہ اب لاہور قونصلیٹ جنرل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ایسے افراد جو امریکہ سے متعلق کسی بھی قسم کے معاملات کی تصدیق کرانا چاہیں ان کو بھی خدمات فراہم کی جائیں گی۔قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ دفتری شیڈول کی تفصیلات کیلئے وہ pk.usembassy.gov/embassy۔consulates/lahore/u۔s۔citizen۔services۔lahore/ویب سائٹ ویزٹ کرسکتے ہیں۔قونصلیٹ کے مطابق ویزا سے متعلق خدمات ہمارے اسلام آباد اور کراچی میں قائم دفاتر کے ذریعے فراہم کی جائیں گی

مزید :

صفحہ اول -