توہین عدالت کی درخواست، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سیدہ ملائکہ کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سیدہ ملائکہ کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سیدہ ملائکہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیاہے۔یہ درخواست یونائیٹڈ ڈیریز کے مالک شیخ سلیم کی طرف سے دائر کی گئی ہے ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اکتوبر 2015ء صفائی کے ناقص انتظامات اور مضر صحت دودھ کے الزامات پر انکی ڈیریز کو سربمہر کر دیا تھا، درخواست گزار نے پی سی ایس آئی آر سے دودھ کے نمونوں کے ٹیسٹ کرائے جس کے مطابق دودھ مضرصحت نہیں تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود اپیل پر فیصلہ نہیں ہو رہا ۔

مزید :

صفحہ آخر -