عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت منظور

عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پہلی ایف آئی آر کے ملزم خرم نواز گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ 23ستمبر تک انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔ملزم کے وکیل رائے بشیر احمد نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار مسلم لیگ( ن) کی حکومت کے خلاف تحریک قصاص چلا رہے ہیں جس کے ردعمل میں حکومت خرم نواز گنڈا پور کو گرفتار کرنا چاہتی ہے،انہوں نے 20ستمبر کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹرائل میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت جانا ہے ،خدشہ ہے کہ بیان ریکارڈ کرنے سے پہلے پولیس ملزم خرم نواز گنڈا پور کو گرفتار کر لے گی ۔
ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -