بینظیر لٹریری فیسٹیول کے انعقاد کیلئے ڈسکہ انتظامیہ تعاون کرے،عدالت
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائی کورٹ نے ڈسکہ میں بینظیر لٹریری فیسٹیول کروانے کی اجازت دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ لٹریری فیسٹیول میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بجائے اس فیسٹیول کے لئے تعاون کیا جائے،جسٹس شاہد کریم نے یہ حکم راحیل کامران ایڈووکیٹ کی درخواست پرجاری کیا، درخواست گزار کی طرف سے عابد ساقی ایڈووکیٹ موقف اختیار کیا کہ ڈسکہ کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی وجوہات کو بنیاد بنا کر پر لٹریری فیسٹیول کے انعقاد کی اجازت نہیں دی گئی تھی، رواں برس چار اپریل کو ڈسکہ میں بینظیر لٹریری فیسٹیول کام انعقاد ہونا تھا، اب لٹریری فیسٹیول کیلئے نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے لٹریری فیسٹیول کروانے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔