اورنج لائن منصوبے کا ریکارڈ تحویل میں لینے کیلئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس

اورنج لائن منصوبے کا ریکارڈ تحویل میں لینے کیلئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں قائم دورکنی بنچ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلقہ ریکارڈ عدالتی تحویل میں لینے کے لئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے دائر کی ہے ،عدالت میں درخواست گزار کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، اس کے باوجود معلوماتی کمیشن اورنج ٹرین منصوبیسے متعلقہ کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کر رہا۔ تمام ریکارڈ،معاہدہ جات کی تفصیلات،کنٹریکٹرز سے متعلقہ ریکارڈ،تخمینہ جات اور منصوبے میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار سے متعلق تمام دستاویزات اور نیب میں موجود مقدمات کا ریکارڈ عدالتی تحویل میں لینے کے احکامات صادر کئے جائیں۔جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو 26ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -