عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے :ممنون حسین

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے :ممنون حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آباد(آن لائن) اٹلی کے وزیر دفاع سین روبرٹاپینوٹی نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی جسمیں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کو عالمی سطح پر اٹھانے،دو طرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امور اورموجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ایوان صدر میں اٹلی کے وزیر دفاع سین رو برٹا پینوٹی نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات ،موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کررکھاہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو نوٹس لیتے ہوئے اسے بند کروانے کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کے خلاف بھی ممنوعہ ہتھیار استعمال کیے جارہے ہیں جو انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جسے فوری بند کیا جانا چاہیے۔اٹلی کے وزیر دفاع سین روبرٹا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پرامن مظاہرین پر ممنوعہ پیلٹ گن کا استعمال ناقابل برداشت ہے ،عالمی برادری کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کر نے کے لیے بھرپورتعاون کیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا ہو گا۔
ممنون حسین

مزید :

صفحہ آخر -