سپریم کورٹ کا تحریری حکم ملتے ہی مضر صحت دودھ بنانیوالی ملٹی نیشنل کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دینگے،عائشہ ممتاز

سپریم کورٹ کا تحریری حکم ملتے ہی مضر صحت دودھ بنانیوالی ملٹی نیشنل کمپنیوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا تحریری حکم ملتے ہیں مضر صحت دودھ کی تیاری میں ملوث ملٹی نیشنل کمپنیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کردیا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ ممتاز نے کہا کہ مضر صحت ڈبہ پیک اور پاؤڈر والے دودھ کی تیار میں ملوث ملٹی نیشنل کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لئے سپریم کورٹ کے تحریری حکم کا انتظار ہے، جیسے ہی تحریری حکم ملے گا، اس کی روشنی میں تمام کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ اختیار صرف لاہور نہیں بلکہ پورے صوبے میں ہے، فوڈ اتھارٹی کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو صحت مند غذا بالخصوص دودھ کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
عائشہ ممتاز

مزید :

صفحہ آخر -