ڈی جی ماحولیات کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست،سرکاری وکیل کو حتمی دلائل کیلئے آخری مہلت

ڈی جی ماحولیات کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست،سرکاری وکیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر جاوید اقبال کی تعیناتی کے خلاف درخواست میں پنجاب حکومت کے وکیل کو حتمی دلائل کے لئے آخری مہلت دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بادی النظر میں ڈی جی ماحولیات کی تعیناتی قواعد و ضوابط کے برعکس ہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے شہری زبیر نیازی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق پنجاب ماحولیاتی ایجنسی کے ڈائریکٹرز میں سے کسی کو ڈی جی تعینات کیا جا سکتا ہے جبکہ یہ بھی لازم ہے ڈی جی کے عہدے کیلئے امیدوار کا تعینات پی ایم ایس سے ہو لیکن موجودہ ڈی جی جاوید اقبال نہ تو ایجنسی کے ڈائریکٹر تھے اور نہ ہی ان کا تعلق پی ایم ایس سے ہے، انہوں نے استدعا کی کہ ڈی جی ماحولیات کی تعینات کالعدم کی جائے ، پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمے نے آج ہی جواب جمع کرایا ہے اس لئے کیس کی مزید تیاری کیلئے مہلت دی جائے، عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو حتمی بحث کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 7اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
آخری مہلت

مزید :

صفحہ آخر -