سندھ بینک اور ون لنک گارنٹی کے درمیان معاہدہ
کراچی (اکنامک رپورٹر) سندھ بینک اور 1LINK (Guaratnee) Ltd. کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بینک نے حال ہی میں متعارف کروائی جانے والی اپنی ڈومیسٹک پیمنٹ اسکیم ’’پے پاک‘‘ کیلئے 1LINK (Guaratnee) Ltd. کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز سندھ بینک کے ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر سی ای او (1LINK (Guaratnee) Ltd. ) عظیم اﷲ خان نے کہا کہ سندھ بینک نے پاکستان کے ایسے عوام جو بینک کا استعمال نہیں کرتے ہیں، کے لیے ’’پے پاک‘‘ کے نام سے ایک ایسی اسکیم متعارف کروائی ہے جو دستاویزی معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پیسوں کی وصولی کا محفوظ اور جدید ترین نظام بھی ثابت ہوگی۔ سی ای او سندھ بینک طارق احسان نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیبٹ کارڈ مقامی سطح پر متعارف کرنے کے عمل کو سراہا اور کہا کہ اس سے غیر ملکی کرنسی کے پاکستان سے انخلاء کو کم کرنے میں مدد ملے گی