صوابی ،ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 60 سالہ شخص جاں بحق

صوابی ،ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 60 سالہ شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیوروپورٹ)صوابی جہانگیرہ روڈ پر جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور ٹاؤن شپ کے سامنے ٹریکٹر ٹرالی نے ساٹھ سالہ شخص کو کچل ڈالا پولیس تھانہ زیدہ نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے لیا جب کہ ڈرائیور فرار ہو گیا رپورٹ کے مطابق ساٹھ سالہ شخص شاہ سید سکنہ مینئی ایک عدالت میں تاریخ پیشی بھگتنے کے لئے جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور آئے تھے جب وہ سڑک عبور کر رہے تھے تو ایک ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے زیدہ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے