شانگلہ کے پرائمری سکول اساتذہ کا ڈی ای او کیخلاف احتجاج

شانگلہ کے پرائمری سکول اساتذہ کا ڈی ای او کیخلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے پرائمری اساتذہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے رویہ کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ،ڈی ای او ایجوکیشن اساتذہ کو ذہنی اذیت اور بے جا تنگ کرنے سے باز اجائیں بصورت دیگر راست اقدام کر پر مجبور ہو جائیں گے،ڈی ای او ایجوکیشن شانگلہ ظالم ،جابر،کرپٹ اور استاد دشمن افسر ہے،سعید خان کے دور میں تعلیمی نظام میں جتنی کرپشن ہوئی ہے اس کی مثال شانگلہ کی تاریخ میں نہیں ملتی،صوبائی حکومت ڈی ای او ایجوکیشن سعید خان کے خلاف کارروائی کریں مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کے ضلعی کابینہ اور دونوں سب ڈویژنوں کے عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت علی رضاء صوبائی نائب صدر کے پی کے منعقد ہوا۔ اجلاس میں تینوں کابینوں نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر مردانہ سعید خان کے اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک پر گہرے تشویش کا اظہار کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو بے جا تنگ کرتا ہے،اساتذہ کی بے عزتی کرتا ہے ،اساتذہ کو ذہنی دباؤکی پرزورمذمت کی گئی،اجلاس میں ایک مشترکہ قرارداد کے ذریعے ڈی ای او ایجوکیشن شانگلہ کی اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید مزمت کیگئی اور مطالبہ کیا کہ اساتذہ کرام کو ذہنی اذیت دینے سے گریز کیا جائے اور موصوف اپنا قبلہ درست کریں ، آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ نے خبر دار کیا ہے کہ ڈی ای او اپنا قبلہ درست کریں ورنہ اساتذہ کو سڑکو ں پر لے آئیں گے۔