نندی پور پاور اسٹیشن میں کرپشن ،ریکارڈ ضائع کرنے کیخلاف پٹیشن دائر

نندی پور پاور اسٹیشن میں کرپشن ،ریکارڈ ضائع کرنے کیخلاف پٹیشن دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ میں نندی پور پاور اسٹیشن میں ہونے والی آئل کرپشن اور ریکارڈ ضائع کرنے کے خلاف سیشن کورٹ رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ، وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ ،خواجہ آصف اور عابد شیر کو شامل تفتیش کیا جائے ، درخواست گذار کا موقف نندی پور پاور اسٹیشن میں چھ ستمبر کی صبح پیش آنے والے واقعہ کے بعد آئل کی خریدار ی اور ریکارڈ ضائع کرنے جیسے اسکینڈل منظر عام پر آئے تھے جن کے خلاف ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر نے سیشن کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دفعہ ایک سو نو کے تحت وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف ،خواجہ آصف اور عابد شیر علی کو شامل تفتیش کیا جائے،درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے سابق دور حکومت میں چونتیس ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ منصوبہ پہلے چون ارب اور پھر چورسی ارب پر پہنچا دیا گیا لیکن یہ منصوبہ قوم کے مفاد میں جانے کی بجائے الٹا نقصان میں ہی جا رہا ہے ، منظور قادر بھندڑ نے فاضل جج سے استدعا کی کہ سی پی او گوجرانوالہ کو پابند کیا جائے جائے کہ وہ خود مدعی بن کر واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کریں ، جس پر فاضل جج نے درخواست منظور کرتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ محمد وقاص نذیر سے واقعہ کی دس روز کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔