کراچی: ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی معطلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی: ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی معطلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی معطلی کے خلاف سپرہائی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیاہے ، مظاہرین نے را ؤانوار کی بحالی کا مطالبہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو سہراب گوٹھ کے قریب سپرہائی وے پر راؤ انوار کی معطلی کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے دو طرفہ سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی جس سے سہراب گوٹھ سے ٹول پلازہ تک بدترین ٹریفک جام ہو گیا ۔ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایس ایس پی راؤ انوار کو بحال کیا جائے ۔ مظاہرین نے پلے کارڈ ار بینر بھی اٹھا رکھے تھے ۔ جن میں را انوار کے حق میں نعرے درج تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی را ؤانوار کی معطلی قبول نہیں ۔ انہیں جلد سے جلد بحال کیا جائے ۔