عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنادیا ہے ،محمد فیاض
نوشہرہ(بیورورپورٹ) چےئرمین بلڈنگ کمیٹی اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کینٹ محمدفیاض خان نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنادیا ہے جناح پارک نوشہرہ کینٹ میں خیبرپختونخوا خصوصاً نوشہرہ کینٹ کے عوام کیلئے سیروتفریح کے مواقع فراہم کئے اور جناح پارک میں بچوں کیلئے بھی خصوصی جولوں اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا کنٹونمنٹ انتظامیہ نے عیدالاضحی کے موقع پر نوشہرہ کینٹ میں جانوروں کے الائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے اور تمام علاقوں میں چونے اور مچھرمارسپرے بھی کیاتھا سٹیشن کمانڈر نوشہرہ کینٹ اور ایگزیکٹیوآفیسر محمدسلیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے نوشہرہ کینٹ کو ماڈل اور خصوبصورت شہربنانے کا تہیہ کررکھا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے چار دن کنٹونمنٹ بورڈ کے صفائی سٹاف نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پورے نوشہرہ کینٹ کو عیدالاضحی کی چھٹیوں کے باوجود ڈیوٹی سرانجام دی اور پورے علاقے کو صاف ستھرا رکھا اور عوام کو خطرناک موذی امراض سے بچانے کیلئے چونے اور مچھرمار سپرے کے انتظامات کئے انہوں نے چیف سینٹری انسپکٹر سلیم رضا انسپکٹر محسن خان، سپروائزر احمد علی اور انعام اللہ اور دیگرصفائی سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے چھٹیوں کے باوجود پورے نوشہرہ کینٹ میں صفائی کی بہترین انتظامات کئے انہوں نے کہا کہ موجودہ ایگزیکٹیوآفیسر اور کنٹونمنٹ بورڈ کی پوری انتظامیہ نوشہرہ کینٹ کے عوام کی بھرپور خدمت کررہے ہیں اور عوام اور تاجروں کے بنیادی مسائل اب ترجیحی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں اور کنٹونمنٹ بورڈ کے دروازے تاجروں اور عوام کیلئے کھلے ہیں اور بغیر کسی تکلیف اور پریشانی کے ان کے مسائل اب دنوں میں حل ہورہے ہیں نقشہ جات، موٹیشن، لیز اور ٹیکس برانچ سے متعلقہ امور انتہائی خوش اسلوبی سے حل ہورہے ہیں اور عوام کے کیلئے کوئی مشکل نہیں اور کئی سالوں سے زیرالتوی پڑے ہوئے کیسز ترجیحی بنیادوں پر حل ہوئے۔