ہنگو میں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل
ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو کچ بانڈہ میں نا حلف بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے باپ کو قتل کر دیا۔اس سلسلے میں ایس ایچ او تھا نہ سٹی امجد حسین نے بتایا کہ ہنگو کے علاقہ کچ بانڈہ میں گھریلوں تنازعہ پر نا حلف بیٹے شاہین اللہ نے پستول سے فائرنگ کر کے اپنے باپ عصمت اللہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔واقعہ کے بعد ایس ایچ او انسپکٹر امجد حسین نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ کچ بانڈہ میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہین اللہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے تھانہ سٹی منتقل کر دیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔