فرنٹیئرایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ملازمین کیلئے سٹرکچر ترتیب نہ دینے پر توہین عدالت کا نوٹس

فرنٹیئرایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ملازمین کیلئے سٹرکچر ترتیب نہ دینے پر توہین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہا ئی کورٹ کے جسٹس وقار احمدسیٹھ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے عدالتی احکامات کے باوجود فرنٹیئرایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ملازمین کے لئے سروس سٹرکچرترتیب نہ دینے پر سیکرٹری ہائرایجوکیشن کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کردیافاضل بنچ نے فوزیہ نورین وغیرہ کی رٹ کی سماعت کی تو اس کے وکیل زرتاج انورنے عدالت کو بتایاکہ پشاورہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں صوبائی حکومت اورمحکمہ اعلی تعلیم کوہدایت کی تھی کہ وہ فرنٹیئرایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ملازمین کے لئے دو ماہ کے اندر سروس رولزمرتب کریں لیکن کئی ماہ گذرنے کے باوجود اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتاہے عدالت نے اس موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل وقارکوہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے صوبائی حکومت کاموقف عدالت میں پیش کرے جبکہ سیکرٹری ہائیرایجوکیشن کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے ۔