پشتہ خرہ ،حجرے میں بیٹھا شخص اندھی گولی کا نشانہ بن گیا
پشاور(کرائمز رپورٹر)تھا نہ پشتخرہ کے حدود میں شہری ہو ائی گو لی کا نشا نہ بن کر شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویش نا ک حا لت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز ہا رو ن ولد ایران شاہ سکنہ پشتخرہ بالا نے زخمی حالت میں رپو رٹ درج کرا تے ہو ئے پو لیس کو بتایا کہ وہ حجر ے میں بیٹھا ہو اتھا کہ اسی دوران نامعلوم سمت سے ہوا ئی گو لی آکر اسکے کند ے میں لگ گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا جنہیں مقا می لو گو ں نے فوری طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا تاہم پولیس نے رپو رٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔