سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ٹاسک فورس نہ بنانے پر اظہار برہمی
کراچی( آن لائن ) سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے لاتپہ افراد کی بازیابی کے لئے ٹاسک فورس نہ بنانے پر اظہار برہمی کا اظہار کیا۔سندھ ہائی کورٹ میں 30 سے زائد شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ سید محمد زیدی اور بلال طارق ڈیڑھ سال سے لاپتہ ہیں۔ احکامات کے باوجود جے آئی ٹی نہیں بنائی جارہی ہے۔ جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر عمل کیوں نہیں کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ٹاسک فورس نہ بنانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ایس ایس پی ویسٹ کو شوکاز جاری کر دیا اور احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایس ایچ او گلشن معمار کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔
سندھ ہائیکورٹ