زکریا یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی کیلئے 53 کروڑ منظور

زکریا یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی کیلئے 53 کروڑ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر ) منسٹری آف پلاننگ کے وفاقی وزیر ڈاکٹر احسن اقبال نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی تفصیلی تجویز کو منظور کرتے ہوئے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی کے لیے 53 کروڑ روپے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
کی اصولی منظوری دے دی ہے .وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کو سی ڈی ڈبلیو پی کی چار اگست کی میٹنگ کے منٹس بھیج دیے گئے ہیں .وائس چانسلر نے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد بابر کو ہدایت کی ہے اس میٹنگ کی ہدایات کی روشنی میں وہ اس تحقیقی منصوبے کے ترمیم شدہ پی سی ون کی کاپیاں فی الفور ایچ ای سی کو روانہ کریں.وائس چانسلر نے یہ توقع ظاہر کی کہ اس پراجیکٹ کی منظوری سے اس خطے کے ہنر مند نوجوانوں کی تکنیکی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
انسٹی ٹیوٹ بائیو ٹیکنالوجی