زبردستی ٹیوب ویلوں کے میٹرز اتارنے پر کسانوں کا احتجاج‘ روڈ بلاک

زبردستی ٹیوب ویلوں کے میٹرز اتارنے پر کسانوں کا احتجاج‘ روڈ بلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)وزیر اعظم کسان پیکج پر عمل درآمد نہ ہونے اور ٹیوب ویلوں کے بجلی کے میٹرزبردستی اتارنے کے خلاف پا کستان اتحاد کے سینکڑوں کسانوں کا شتکاروں کا میپکو واپڈا کمپلیکس آفس کا گھیراؤ،واقعات کے مطابق واپڈاکی طرف سے وزیر اعظم کسان پیکج پر مکمل عملدرآمد(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
نہ کرنے اور پھر کسانوں کا شتکاروں کے ٹیوب ویلوں کے بجلی کے میٹر زبردستی اتارنے کے خلاف پا کستان کسان اتحاد کے سینکڑوں کا شتکاروں کسانوں نے واپڈا آفس کا گھیراؤ کرلیا اور ڈنڈا فورس نے زبردستی ملتان روڈبلا ک کردیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکو مت نے 5روپے 35پیسے فی یونٹ ٹیوب ویلوں کے لیے بجلی کا ریٹ مقرر کیا تھا مگر اب 10روپے 35پیسے وصول کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 24گھنٹے بجلی کا ایک ریٹ ہی دیا جا ئے اس موقعہ پر قاضی محمد نواز، چودھری ذوالفقار برق، ممتا ز احمد ڈوگر، اقبال یوسف، مختار حسین ودیگر کسا ن رہنماؤں نے کہا ہے کہ واپڈا حکام ہمارے اوپر ظلم کرنا بندکریں اور بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں تاکہ شعبہ زراعت تباہی سے بچ سکے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پو لیس کی بھاری نفری موجو دتھی جس کی نگرانی ڈی ایس پی صدر سرکل عمران رشید کررہے تھے مظاہرین نے بینرز اور کتبے بھی اُٹھا رکھے تھے جبکہ ایس ای واپڈا چودھری محمد اشفاق نے ہنگامی پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پا کستان کسان اتحاد کے ذمہ تقریباً ساڑھے تین ارب روپے کے بقایا جات ہیں اور حکومتی مذاکرات کے بعد گزشتہ سال جو لا ئی میں معاہدہ پا یا گیا تھا کہ اب کرنٹ بل ہر ماہ ادا ئیگی کی جا ئے گی مگر ایک سال سے زائدعرصہ بیت گیا ہے کہ ہر ماہ ٹرخا دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسانوں کا شتکاروں کا احتجاج بلا جو از ہے پا کستان کسان اتحاد کے عہدیداران حکومت سے کیے ہوئے وعدے پورے کریں واپڈا والے بھی انکو زیادہ سے ز یادہ ریلیف فراہم کریں گے۔