مختلف واقعات میں نوسربازوں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی سے محروم کردیا متاثرین کی درخواستوں پر مقدمات درج

مختلف واقعات میں نوسربازوں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی سے محروم کردیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)مختلف واقعات میں نوسربازوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم کردیا۔قطب پور کے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
علاقہ کے رہائشی شاہد نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ جانوروں کا بیوپاری ہے عید سے قبل وہ اپنے جانور لیے فاروق پورہ موجود تھا جہاں ملزمان علی زمان اور علی احمد نے خودکو نجی چینل کا رپورٹر ظاہر کر کے کہا کہ تمہارے پاس جعلی کرنسی ہے اور اس آڑ میں وہ 1لاکھ 60ہزار لے کر فرار ہوگئے،دریں اثناء اسی تھانہ کے علاقہ کے رہائشی خالد حسین نے پولیس کو درخواست دی کہ 8ماہ قبل ملزمان محمد اقبال اور واجد نے خود کو سیاسی شخصیت ظاہر کر کے ملزمان نے مجھ سے کہا کہ 2لاکھ 20ہزار دو تمہیں سرکاری ملازمت دلوا دیتے ہیں ،اس طرح اس سمیت 4افراد نے ملزمان کو 8لاکھ80ہزار روپے دیے۔جس پر بعدازاں کئی ماہ بعد ملزمان نے انہیں سپروائزر ٹی ایم اے،اسسٹنٹ رجسٹرار بہاولپور یونیورسٹی ،میٹر انسپکٹر اور نائب قاصدکے چار تقرر نامے دیے،جب ہم متعلقہ محکموں میں گئے تو معلوم ہوا کہ چاروں لیٹر جعلی ہیں۔پولیس نے مدعیان کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
نوسر بازی مقدمات