منچن آباد ‘ دوران ڈکیتی مزاحمت پر تاجر زخمی ‘ عہدیداروں ‘وکلاء کی ہڑتال
منچن آباد( تحصیل رپورٹر ) شہر میں ڈکیتی کی واردات نامعلوم ڈاکو صدر انجمن تاجران و صرافہ ایسوی ایشن سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار مزاحمت پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تاجروں کی علامتی ہڑتال ،احتجاجی ریلی اور بار ایسوسی ایشن کی مکمل ہڑتال۔تفصیلات کے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
مطابق محمد رفیق زرگر صدر انجمن تاجران وصرافہ ایسوسی ایشن اپنی دکان بند کر کے اپنے گھر جارہے تھے کہ گھر کے قریب انہیں تین نا معلوم نقاب پوش مسلح ڈاکو نے انہیں گھیر لیا اور ان سے 40 تولہ طلائی زیور اور 5 لاکھ روپے نقد ی چھین لی اور فرار ہو گئے دوران مزاحمت ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محمد رفیق شدید زخمی بھی ہوئے۔ واقعہ کیخلاف دو گھنٹے کیلئے علامتی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور ایک ریلی نکالی جو منچن آباد پریس کلب اختتام پذیر ہوئی جہاں انجمن تاجران کے عہدیداران رانا محمد شفیق پراچہ ،خان عبدالمجید بلوچ ،حاجی محمدذاکر پراچہ ،میاں عامر ندیم زرگر ،حاجی محمد شمعون ،خان محمد اسلم بلوچ نے مطالبہ کیا کہ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار اور لوٹا گیا سونا و نقدی برآمد کرایا جائے ،انجمن تاجران کے عہدیداران نے پولیس کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہ اگر اس واردات کو ٹریس نہ کیا گیا تو تاجر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ بار ایسوسی ایشن منچن آباد نے اس واقعہ کیخلاف مکمل ہڑتال کی ،سابق صدر بار میاں خالد محمود ایڈووکیٹ اور سابق جنرل سیکرٹری بار میاں شہزاد سعید جوئیہ ایڈووکیٹ نے محمد رفیق زرگر کیساتھ ہونیوالی ڈکیتی کی واردات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ایس ایچ او تھانہ منچن آباد محمد افضل بابر نے اس وقوعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد بتایا کہ واردات کا سراغ لگانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھوں گا۔
ڈکیتی