چینی خاتون کی شجاع آباد آمد کو سکینڈلائز کرنا شرمناک ہے، ماسٹر حبیب

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) ماسٹر محمد حبیب نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چائنہ سے آئی ہوئی شینگ ینگ ہوئی وزٹ ویزہ پر شجاع آباد آ کر بزنس کی تلاش میں اپنے شاگرد کا انتخاب کیا جس نے میرے بیٹے محمد عمران حبیب کو چائنا میں چائینز زبان سکھائی تھی میرا بیٹا چائنا سے ایم بی بی ایس کر کے سات ماہ قبل شجاع آباد آیا میرے بیٹے کا چائینز خاتون شینگ ینگ سے استاد شاگرد کا تعلق ہے جو ایک بچی کی ماں ہے میرے بیٹے سے چائینز خاتون شینگ ینگ کھوئے سے تعلق اس وقت قائم ہوا جب میرا بیٹا چائنا میں ہسپتال میں ہوتا تھا کیونکہ چائینز خاتون کا میڈیسن کا (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
کاروبار کی وجہ سے ہسپتال میں تعلق بن گیا اور میرے بڑے بیٹے محمد قاسم جس نے چائنا سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ہوئی ہے جس کی ملازمت کیلئے ہم وطنوں کے پاس موضع چدھڑ میں بھی گئیں جہاں پر موٹر وے کی کالونی بنی ہوئی ہے چائنیز خاتون نے شجاع آباد میرے گھر میں چھ دن قیام کیا کھانا خود پکا کر کھاتی تھیں جس میں چاول سبزیاں ابال کر کھاتی تھیں روٹی نہیں کھاتی تھیں فروٹ کھاتی تھیں اور میرے بیٹے عمران سے بزنس کے حوالے سے معلومات لیتی رہیں اور واپس اپنے وطن جاتے ہوئے شجاع آباد میں پاکستانی لباس میں پولیس کی سخت سیکورٹی میں شاپنگ بھی کی چائنیز خاتون کی پاکستان شجاع آباد آمد کو میڈیا میں سکینڈلائز کرنا شرمناک بات ہے جس سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے جس کی میں بھر پور مذمت کرتا ہوں۔
ماسٹر حبیب