13 منشیات فروش ‘11 اشتہاریوں سمیت 57 ملزمان گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ،13منشیات فروش،15جواریوں ،15ناجائز اسلحہ رکھنے،01اشتہاری ملزمان کو بھگانے،01ون ویلنگ،02آتش بازی کرنے والوں اور 11اشتہاری مجرمان سمیت 57ملزمان گرفتار۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم عبدالعزیز سے 130 گرام چرس برآمد کر کے،پولیس تھانہ الپہ نے ملزم اللہ دتہ سے 90لیٹر شراب(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
اور ملزم قمرجاوید سے 05کلو 984گرام چرس ،پولیس تھانہ قادرپور راں نے ملزم نذیر احمد سے 110گرام چرس اور ملزم شاہد سے 20لیٹر شراب ، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم زمان سے 15لیٹر شراب اور ملزم غلام مرتضیٰ سے 08لیٹر شراب ،پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم سیفل سے 10لیٹر شراب اور ملزم سلیم سے 130گرام چرس،پولیس تھانہ کپ نے ملزم محمد کامران سے 550گرام چرس ، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم محمد زبیر سے 05لیٹر شراب ،ملزم عبدالواحد سے 04لیٹر شراب اور ملزم محمد فہیم سے 03لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ قادرپورراں نے ملزم عمران سے رائفل معہ 02کارتوس ، ملزم غضنفر عباس سے پسٹل معہ01گولی ، ملزم مظہر قیوم سے پسٹل معہ 02گولیاں ، ملزم بلال احمد سے پسٹل 30بور ، ملزم غفور احمد سے پسٹل معہ 02گولیاں ، ملزم جاوید خان سے رائفل 12بور ، ملزم عاشق سے پسٹل معہ 03گولیاں ، ملزم حسن سے رائفل 222ملزم رشید احمد سے پسٹل 02گولیاں ، ملزم بلال احمد سے پسٹل 30بور ، ملزم نصیر خان سے رائفل222، ملزم فاروق سے پسٹل معہ 02میگزین۔ ملزم سعید احمد سے پسٹل معہ 04گولیاں ، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم ابراہیم سے پسٹل 9MMمعہ 05زندہ روند،جبکہ پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم سجاد حسین سے پسٹل 03گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان سجاد ، اسلم ،فیاض ، اقبال، عبدالجبار، ظفر اور منور کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا ور وٹک رقم 15060/-روپے برآمد کر کے،پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزمان نصراللہ ، عدنان ، آصف اور زبیر کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور زرجواء 3440/-روپے جبکہ ملزمان شہزاد ، ارشد، فیضان اور قاسم کو صلاح الدین پارک سے تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور زر جواء 3220/-برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم سمیع اللہ اور ملزم بلال سے سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم عمران سے 06پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم ناصر کو ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے اشتہاری ملزم عبدالستار کو بھگانے کے جرم میں ملزم عمران کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم محمود کو غیر قانونی طور پر بغیر اجازت گیس ری فل کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے11اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے01کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ10ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے05اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔
پولیس کاروائی