حکومت نے سرکاری ڈسپنسریوں میں خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کرلیں

حکومت نے سرکاری ڈسپنسریوں میں خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرکاری ڈسپنسریوں پربھرتی کے لیے رحیم یارخان سمیت تمام اضلاع سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ‘ صرف رحیم (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
یارخان کی ڈسپنسریوں میں میڈیکل افسران سمیت درجنوں پوسٹیں کئی سال سے خالی ہیں‘ متعددڈسپنسریوں میں ڈسپنسراورچوکیدارمریضوں کے علاج معالجہ میں مصروف ہیں ذرائع کے مطابق سرکاری ڈسپنسریوں میں عملہ اورسہولیات کی کمی کے باعث مریضوں کوعلاج معالجہ کے لیے دیگرسرکاری ہسپتالوں کارخ کرناپڑتاہے جہاں مریضوں کے بڑھتے ہوئے دباؤکے باعث پیداہونے والی شکایات کے ازالہ اورقریب ترین علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت کی طرف سے ضلعی حکومتوں اورمحکمہ صحت حکام سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے متعلقہ حکام سے فہرستیں طلب کرلی ہیں۔
ڈسپنسریاں