ممبر قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر کیخلاف نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی

ممبر قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر کیخلاف نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، بدھلہ سنت (خبر نگار خصوصی) ہا ئیکورٹ ملتان بنچ نے ممبر قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر کے خلاف درست اسناد نہ ہونے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 10 اکتوبر تک(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں ملتان کے محمد نواز خان نے درخواست دائر کی تھی اس حلقہ سے عبدالغفار ڈوگر کو منتخب ممبر قو می اسمبلی قرار دیا گیا جبکہ انھوں نے قبل ازیں یونین ناظم کے انتخابات میں اپنی تعلیمی قابلیت ایم اے عربی /اسلامیات ظاہر کی ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مدرسہ کی میٹر ک ، ایف اے، بی اے اور ایم اے کی اسناد لف کیں جبکہ مہتمم مدرسہ نے 8 مئی 2001ء کو ان اسناد کے جعلی ہو نے کا مراسلہ جاری کیا جس پر الیکشن کمیشن نے انھیں سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں نااہل قرار دیا۔نیز حلف کے باوجود ان کیخلاف فوجداری استغاثہ زیر سماعت تھا اور علاقہ مجسٹریٹ نے انھیں اشتہاری قرار دیا ہوا تھا نیز اگر وہ میٹر ک تعلیمی قابلیت رکھتے توسندھ سے میٹرک کیوں کی اس لئے آرٹیکل 62،63 اور113 پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے انھیں نااہل قرار د ینے کا حکم دیا جائے اور بطور ممبر قو می اسمبلی نوٹیفیکیشن منسوخ کیا جائے .
عبدالغفار ڈوگر