بھارتی میڈیا جنوبی ایشیاء میں جنگ کاماحول بنا رہا ہے ‘ میاں مقصود

بھارتی میڈیا جنوبی ایشیاء میں جنگ کاماحول بنا رہا ہے ‘ میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ اڑی فوجی ہیڈاکوارٹر پر حملہ بھارت کے اندرونی حالات اور آزادی کی تحریکوں کاردعمل محسوس ہورہا ہے۔بلاتحقیق پاکستان پرالزامات ،بھارتی میڈیا کی روایتی ہٹ دھرمی اور متعصبانہ رویے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔بھارتی میڈیا جنوبی ایشیا میں جنگ کا ماحول بنارہا ہے۔حملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ہندوستان اپنے ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگاکر دنیا کو گمراہ کرنے کی (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
کوشش کرتاہے۔اڑی فوجی ہیڈکوارٹرکاواقعہ ایک ایسے وقت کرایاگیاہے جب وزیر اعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے لیے نیویارک پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جس بھارتی ہیڈکوارٹرزپرحملہ کیا گیا ہے وہ بھارت کا جعلی فلیگ آپریشن تھا اور اس پر سکھ برادری کاغلبہ ہے۔اڑی حملے کامقصدایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سکھوں کومقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی جدوجہد کی حمایت سے روکنااور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو پس پشت ڈالنا ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیاکو معلوم ہے کہ ہندوستان نے لائن آف کنٹرول پر جدید ترین لیزرسنسر نصب کرنے کے ساتھ ٹائپ اے کی باڑ بھی لگارکھی ہے تاکہ ایل او سی پر کسی بھی طرح کی نقل وحرکت پر نظررکھی جاسکے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہندوستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔انڈیا ہماراازلی دشمن ملک ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر محض وقت گزاری اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے۔جب تک مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل نہیں نکالاجاتا تب تک جنوبی ایشیامیں امن کاخواب پورانہیں ہوسکتا۔
میاں مقصود