گگو منڈی 2خواتین غیرت کے نا م پر قتل نومولود بچے کی جوہڑ سے لاش برآمد
گگو منڈی( نامہ نگار)دو مختلف واقعات میں دو شادی شدہ خواتین کو غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔نو مولود بچے کی جوھڑ میں تیرتی ہوئی لاش برآ مد ۔حاجی آ باد کالونی میں سمیرا نامی خاتون کو رشتہ دار نے پسند کی شادی پر اور چک نمبر 271/E.Bمیں نسرین بی بی کو والد نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کی رہائشی سمیرا نے اپنے سابق بہنوئی منیر احمد سے پسند کی شادی کر لی تھی اور چند روز قبل حاجی آ باد کالونی گگو منڈی میں اپنے عزیز محمد رفیع کے گھر رہائش رکھ لی تھی کہ گزشتہ شب بارہ بجے کے قریب محمد رفیع نے میاں بیوی پر کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جس کے نتیجہ میں سمیرا بی بی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ منیر احمد کو تشویشناک حالت میں مقامی سول ہسپتال لایا گیا جسے ڈاکٹرز نے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا ۔دوسرے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
واقعہ میں نواحی گاؤں 271/E.Bکے فیاض ڈھڈی کی بیٹی نسرین اپنے خاوند محمد افضل سے ناراض ہو کر میکے میں رہائش پذیر تھی جسے علی الصبحاس کے والد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔پولیس نے دونوں لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دیں جبکہ ملزمان محمد رفیع اور فیاض ڈھڈی کو گرفتار کر لیا ہے ۔حوالات میں بند محمد رفیع نے کہا کہ مجھے سمیرا بی بی کے اپنی بہن کو طلاق دلوا کر منیر سے خود شادی کرنے کا رنج تھا جس پر میں نے اسے قتل کیا ۔جبکہ ملزم فیاض ڈھڈی نے بتایا کہ اس کو شبہ تھا کہ اس کی بیٹی کے گاؤں کے ایک شخص کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں اسی لیے وہ اپنے خاوند سے ناراض ہو کر میکے آ ئی ہے جس پر میں نے اسے گولی مار دی مجھے اپنے فعل پر کوئی ندامت نہیں ۔علاوہ ازیں چک نمبر 245/E.Bمیں صبح کے وقت اہلیان دیہہ نے گاؤں کے گندے پانی کے جوھڑ میں نوموجود بچے کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے بچے کی لاش نکلوا کر دفن کروا دی ۔
2خواتین قتل