شامی فوج جنگ بندی معاہدے سے الگ، حلب میں بمباری،32افراد ہلاک,امدادی قافلہ بھی زد میں آگیا

شامی فوج جنگ بندی معاہدے سے الگ، حلب میں بمباری،32افراد ہلاک,امدادی قافلہ بھی ...
شامی فوج جنگ بندی معاہدے سے الگ، حلب میں بمباری،32افراد ہلاک,امدادی قافلہ بھی زد میں آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حلب(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں روس امریکہ جنگ بندی معاہدے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد شامی فوج معاہدے سے الگ ہوگئی، تازہ فضائی حملوں میں بتیس افراد ہلاک ہوگئے، اقوام متحدہ کا امدادی قافلہ بھی حملے کی زد میں آگیا۔ تفصیلات کے مطابق بارہ ستمبر کو طے پانے والے روس امریکہ معاہدے کے باوجود شام میں امن کا خواب پورا نہیں ہوسکا،ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد شامی فوج نے معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے جس کے بعد حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں بمباری سے بتیس افرادہلاک ہوگئے، اقوام متحدہ کا امدادی قافلہ بھی بمباری کی زد میں آگیا۔دوسری جانب روس اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے مذاکرات آج پھر ہونگے۔