امریکہ سے بھی چین جیسے تعلقات چاہتے ہیں،اعزاز چوہدری

امریکہ سے بھی چین جیسے تعلقات چاہتے ہیں،اعزاز چوہدری
امریکہ سے بھی چین جیسے تعلقات چاہتے ہیں،اعزاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی ) سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے واضح کیا ہے کہ جب تک مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رہے گی، رد عمل بھی سامنے آتا رہے گا، مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اجاگر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ نیو یارک میں میڈیا بریفنگ کے دوران اعزاز چودھری نے بھارت کے دھمکی آمیز بیانات کوعلاقائی امن کے لئے خطرہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں :مقبوضہ وادی جیل بن چکی،عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ امن پاکستان کی اولین ترجیح ہے، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر صورتحال جنگ کی طرف نہیں جانی چاہیے۔بھارت الزام تراشیوں کے بجائے کشمیر پر توجہ دے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کسی دباو¿ میں نہیں آئے گا، کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر فورم پر جاری رہے گی۔
علاوہ ازیں  سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نےبتایا کہ نواز شریف کی جان کیری سے ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی۔انہوں نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کی تعریف کی۔اعزاز چوہدری نے کہا امریکہ سے بھی چین جیسے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاجنوبی ایشیاءمیں قائم سٹرٹیجک توازن خطے کی سلامتی کا ضامن ہے ۔انہو ں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں اہم کردار ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -